Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / ذاکر نائیک کے مددگار کو ضمانت

ذاکر نائیک کے مددگار کو ضمانت

ممبئی۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کیلئے جھٹکہ والے اقدام میں ممبئی کی ایک عدالت نے آج عامر کو غیرقانونی رقمی لین دین کے کیس میں ضمانت عطا کردی جو اسلامی مبلغ ذاکر نائیک کا مبینہ قریبی مددگار ہے۔ انسداد غیرقانونی رقمی لین دین کے قانون کی خصوصی عدالت کے جج اے این سرسیکر نے عامر کو 5 لاکھ روپئے کے مچلکہ پر ضمانت عطا کی۔ جج نے کہا کہ وہ عدالت کی اجازت کے بغیر نہیں چھوڑے گا اور تحقیقات میں تعاون کریگا۔ عامر کے وکلاء طارق سید اور مبین سولکر نے بتایا کہ ذاکر نائیک کے برخلاف عامر کو کسی اور کیس میں ماخوذ نہیں کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT