Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / ذاکر نائیک کے مسئلہ پر محتاط پیشرفت کا مسلم ماہرین تعلیم کا مشورہ

ذاکر نائیک کے مسئلہ پر محتاط پیشرفت کا مسلم ماہرین تعلیم کا مشورہ

علیگڑھ۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مسلم ماہرین تعلیمات اور مذہبی رہنماؤں نے آج حکومت سے خواہش کی کہ وہ مبلغ اسلام ذاکر نائیک کے خلاف کارروائی کے مسئلہ پر محتاط پیشرفت کریں۔ سماج کے کئی طبقہ متحدہ موقف کسی بھی بات کے خلاف اختیار نہیں کرسکتے جو انتہاء پسندی کو بالواسطہ طور پر فروغ دیتا ہو۔ ذاکر نائیک کو یکا و تنہا کردینے کی کوشش حالانکہ ان کے خلاف تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہیں۔ بہتر نتائج برآمد نہیں کرے گا۔ ندوۃ العلوم لکھنؤ کے ترجمان مولانا سید حمزہ ندوی نے کہا کہ ہمیں بعض معاملات میں اختلاف ہے۔ اس کے باوجود ان کی تعلیمات میں نفرت عنصر کہیں بھی نظر نہیں آیا۔ پیغام انسانیت کمیٹی کے جنرل سکریٹری مولانا سید بلال حسنی نے کہا کہ ہم اہلحدیث مکتب فکر کے بارے میں ہمیشہ ذہنی تحفظات کے حامل رہے ہیں لیکن انہیں اپنی نظریات کا پورا حق ہے۔ دیگر مکاتب فکر کو ان کے خلاف الزام تراشی کا کوئی حق نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT