Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ذخیرہ اندوزی کے انسداد کے لیے حکومت کی کارروائیوں کے خلاف اے پی ایم سی بند

ذخیرہ اندوزی کے انسداد کے لیے حکومت کی کارروائیوں کے خلاف اے پی ایم سی بند

بنگلور۔ 5 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کے الزامات کے تحٹ غیر ضروری طور پر چھوٹے دال تاجروں کے خلاف کارروائیوں اور انکے ذخائر اجناس کو ذخیرہ اندوزی کا الزام عائد کرتے ہوئے ضبط کر لینے اور لائسنس کی اجرائی میں جان بوجھ کر تاخیر کرنے کا الزام عائد کرتیہوئے اے پی ایم سی کے ذمہ داروں نے اعلان کیا کہ کرناٹک میں تمام اے پی ایم سیز غیر معینہ مدت کے لیے کام کاج بند کر دے گی۔میڈیا سے بات کرتیہوئے فکی کے سینئر سکریٹری ایم سی دنیش نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ حکومت جو لائسنس کی اجرائی کے معاملہ پر پانچ سالوں سے خاموش بیٹھی نے 17اکتوبر کو نوٹس جاری کیا اور 19اکتوبر کو غیر قانونی طور پر اجناس بالخصوص دالوں کو ذخیرہ کرنے کے الزام میں تاجروں کو ہراساں کرتے ہوئے ان کے مال کو ضبط کر لیا جو قیمتاً خریدا گیا تھا نہ کہ غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیا گیا تھا ۔جب کہ ان تاجروںنے جن میں زیادہ تر چھوٹے تاجر ہیں لائسنس کے لیے عرصہ دراز قبل حکومت کے پاس درخواست دی تھی مگر لائسنس حکومت نے جاری نہیں کیا تھا۔انھوں نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ کسی کو اعتماد میں لیے بغیر راتوں رات قانون نافذ کرنے کی کوشش کر رہے ہیںا ور غیر ضروری طور پر تاجروں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اب تک لاکھوں ٹں مال ضبط کر لیا گیا ہے جس سے کئی تاجر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT