Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / ذرائع ابلاغ پر تنقید کے بعد ٹرمپ کا ٹوئیٹر کے استعمال کا دفاع ‘ چین اور جاپان سے شمالی کوریا پر بات چیت

ذرائع ابلاغ پر تنقید کے بعد ٹرمپ کا ٹوئیٹر کے استعمال کا دفاع ‘ چین اور جاپان سے شمالی کوریا پر بات چیت

واشنگٹن ۔ 2جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی جارحانہ کارروائی میں امریکی ذرائع ابلاغ پر تنقید کے چند ہی گھنٹوں پر ٹوئیٹر استعمال کرنے کی اپنی کارروائی کا دفاع کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی انتخابی کامیابی ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے ۔ عوام نے ان کی لفاظی کو قبول کیا ہے ۔ قبل ازیں انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پر امریکی ذرائع ابلاغ کو کسی پتھر کی طرح گونگا قرار دیا تھا ۔ دریں اثناء صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ارادہ ظاہر کیا کہ وہ آج چین اور جاپان کی حکومتوں سے شمالی کوریا کی نیوکلیئر مہم کے بارے میں ٹیلی فون پر بات چیت کریں گے ۔ ٹرمپ انتظامیہ نے کہا کہ شمالی کوریا کے قائد کم جونگ اُن کی حکومت توسیع پسندانہ عزائم رکھتی ہے ۔ امکان ہے کہ ٹرمپ چین کو جو شمالی کوریا کا سب سے بڑا سفارتی حلیف ہے مجبور کریں گے کہ وہ شمالی کوریا پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے ۔ قبل ازیں صدر امریکہ کی اس قسم کی کوشش شمالی کوریا کے سلسلہ میں ناکام ہوچکی ہے ۔ امکان ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ آج ہی حکومت جاپان سے بھی شمالی کوریا کی نیوکلیئر مہم کے بارے میں بات چیت کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT