Monday , June 26 2017
Home / Top Stories / ذرائع ابلاغ پر ڈونالڈ ٹرمپ کی دوبارہ تنقید

ذرائع ابلاغ پر ڈونالڈ ٹرمپ کی دوبارہ تنقید

دولت اسلامیہ کو شکست دینے اور فوج کو طاقتور بنانے کا عہد ‘ فلوریڈا کے جلسہ عام میں تقریر
واشنگٹن ۔19فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) مریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ملکی میڈیا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا سچ کو سامنے نہیں لانا چاہتا اور اس کا اپنا ہی ایجنڈا ہے۔امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ملبرن میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ کسی جعلی خبر کی رکاؤٹ کے بغیر امریکیوں سے بات کرنا چاہتے تھے۔انھوں نے میڈیا کو بد دیانت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ میڈیا سچ کو رپورٹ نہیں کرنا چاہتا اور ان کے بارے میں اپنے پاس سے ہی کہانیاں بنا رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم’ انھیں( میڈیا) کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔’صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں انتخابی مہم کے دوران کیے جانے والے وعدے کو دہرایا کہ وہ امریکہ کو محفوظ بنائیں گے اور اس کی سرحدیں دوبارہ سے مضبوط ہوں گی۔انھوں نے تقریر میں صحت کی سہولتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکیوں کے پاس صحت کا بہترین منصوبہ ہو گا جبکہ سابق صدر اوباما کی صحت سے متعلق اصلاحات کو ختم کر دیا جائے گا۔صدر ٹرمپ نے تقریر میں زور دیا کہ وائٹ ہاؤس کے معاملات بہترین انداز میں چل رہے ہیں جبکہ ٹرمپ انتظامیہ میں بدنظمی کے دعوؤں کی تردید کی۔صدر ٹرمپ نے یہ وعدہ بھی کیا کہ وہ افسر شاہی میں کمی کریں گے۔اپنی تقریر میں انھوں امریکہ میں نئی نوکریاں پیدا کرنے کا وعدہ کیا۔امریکہ میں کسی صدر کا انتخابی مہم کی طرز پر جلسوں کا انعقاد کرنا غیر معمولی بات ہے۔خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے چند دن پہلے بھی ملک کے انٹیلیجنس اداروں اور میڈیا کو ان کی ٹیم اور روس کے درمیان رابطوں کی خبروں کی بعد کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ معلومات غیر قانونی طریقے سے انٹیلیجنس برادری کی جانب سے نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کو دی گئیں۔انہوں نے عہد کیا کہ دولت اسلامیہ کو مکمل طور پر تباہ کردیں گے اور امریکی فوج کو ازسرنو طاقتور بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو محفوظ بنانے کے اقدامات جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں افراد کو امریکہ میں پناہ لینے کی اجازت دی گئی ہے ‘ ان کے پاس کوئی دستاویزات نہیں ہے اور نہ ان سب کیلئے کام کی فراہمی ممکن ہے ۔ انہوں نے وزیر دفاع جم مٹیس کو دولت اسلامیہ کی مکمل تباہی کا منصوبہ بنانے کی ہدایت دی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT