Sunday , July 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ذمہ داری کی بدولت ریکارڈ مظاہرے ممکن ہوئے : کوہلی

ذمہ داری کی بدولت ریکارڈ مظاہرے ممکن ہوئے : کوہلی

حیدرآباد۔ 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے اپنے ریکارڈ مظاہروں کو کپتانی اور فٹنس کے مرہون منت قرار دیا ہے اور کہا کہ ذمہ داری نے انہیں تن آسانی سے باز رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ویراٹ کوہلی جنہوں نے حیدرآباد میں بنگلہ دیش کیخلاف رواں واحد ٹسٹ مقابلے کے دوران ڈبل سنچری اسکور کی، جو متواتر 4 سیریز میں ان کی متواتر چوتھی ڈبل سنچری ہے۔ کوہلی نے اعتراف کیا کہ وہ ہمیشہ ہی طویل اننگز کھیلنا چاہتے تھے لیکن ان کی ابتدائی 7 یا 8 سنچریاں 120 رنز سے زائد کے اسکور پر مشتمل نہیں ہے، جس کے بعد انہوں نے اپنی توجہ بڑی اننگز مرکوز کرنے کے علاوہ اپنی خوشی کو قابو میں رکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT