Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / ذکربرگ کے دورہ ہند کا تاج محل سے آغاز

ذکربرگ کے دورہ ہند کا تاج محل سے آغاز

ہندوستان امریکہ کے بعد فیس بک کے سب سے زیادہ صارفین کا مرکز
نئی دہلی ۔ 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) فیس بک کے بانی مارک ذکربرگ نے آج اپنے دورہ ہند کا آغاز تاج محل آگرہ کے دورہ سے کیا۔ انہوں نے اس محبت کی یادگار کو ’’تصور سے زیادہ حیرت زدہ کرنے والی‘‘ قرار دیا۔ ذکر برگ ہندوستان کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے یہاں کا دورہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے باہر فیس بک کے سب سے زیادہ تعداد میں شائقین ہندوستان میں بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ’’تاج محل دیکھنے کی ہمیشہ آرزو رہی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ ہندوستان میں ہیں اور کل ٹاؤن ہال میں سوالوں کے جواب دیں گے۔ انہوں نے فیصلہ کیا ہیکہ تاج محل ضرورت دیکھیں گے۔

وہ ہمیشہ سے تاج محل دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے فیس بک پر اپنا بیان شائع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک انتہائی حسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی تاریخی عمارتوں کی تصاویر بھی حیرت انگیز ہوتی ہے۔ انہیں توقع نہیں تھی کہ ہندوستان میں ایسی ناقابل فراموش عمارتیں ہوں گی۔ انہیں ان افراد کی مہارت پر حیرت ہے جنہوں نے ان عمارات کو تعمیر کیا تھا۔ انہوں نے تاج محل کے روبرو بیٹھ کر جو تصویریں لی تھیں انہیں بھی فیس بک پر شائع کیا ہے ۔ تاج محل 16 ویں صدی عیسوی میں مغل شہنشاہ شاہجہاں نے تعمیر کروایا تھا۔ چند گھنٹوں کے اندر تاج محل کی ان کی شائع کردہ تصویروں کو ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ افراد نے پسند کیا۔ 11 ہزار تبصرہ حاصل ہوئے اور فیس بک کے 7700 حصص فروخت ہوئے۔ ذکربرگ انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دہلی کے ٹاؤن ہال میں ایک تقریب منعقد کریں گے جس میں 900 طلبہ کی شرکت متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں فیس بک کے 13 کروڑ صارفین ہے۔ اس طرح یہ دنیا کا امریکہ کے بعد دوسرا بڑا فیس بک استعمال کرنے والوں کا ملک بن گیا ہے۔

نوجوان عرب پتی کی شادی چینی نژاد امریکی شہری پریسیلا چان سے ہوئی۔ وہ 2010ء میں منڈارن سیکھنے کیلئے چین گئے تھے۔ اپنی تقریر کے بعد انہوں نے فیس بک کے شائقین کو اپنی تقریر کا ایک ویڈیو فلم حوالہ کیا جس میں انگریزی زبان میں سب ٹائیٹلس تھے۔ انہوں نے چینی زبان میں یہ تقریر کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ فیس بک کے نظریہ کے بعد یہ ان کی کسی غیرملکی زبان میں اولین ترجیح تھی۔ ذکربرگ نے چین کے ایک اسکول سے گذشتہ سال معاشیات اور انتظامیہ کی تعلیم حاصل کی تھی۔ انہوں نے گذشتہ ماہ صدرچین ژی جن پنگ سے امریکہ نے ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کیا تھا جو چینی زبان میں کیا گیا تھا۔ فیس بک چین میں ممنوع قرار دی گئی ہے اور ایک عرب 50 کروڑ فیس بک کے صارفین دنیا بھر میں موجود ہیں۔

TOPPOPULARRECENT