Thursday , October 19 2017
Home / جرائم و حادثات / ذہنی تناؤ کا شکار خاتون کی خودکشی

ذہنی تناؤ کا شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /13 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شوہر سے طلاق کے بعد ذہنی تناؤ کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پنچال پولیس اسٹیشن حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 20 سالہ چٹی نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق چٹی کی شادی 18 ماہ قبل راجو سے ہوئی تھی ۔ دونوں میاں بیوی میں مسلسل جھگڑوں کے بعد گذشتہ دنوں چٹی نے راجو سے طلاق لے لیا تھا ۔ جس کے بعد وہ اپنے والد کے مکان واقع پنچال میں رہنے لگی تھی ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT