Saturday , June 24 2017
Home / جرائم و حادثات / ذہنی تناؤ کا شکار دو افراد کی خودکشی

ذہنی تناؤ کا شکار دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /28 فروری ( سیاست نیوز ) تعلیم کے دباؤ اور خرابی صحت سے ذہنی تناؤ کا شکار دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ نارائن گوڑہ پولیس کے مطابق 28 سالہ ناگیندر سیٹھی جو حمایت نگر علاقہ کے ساکن سری رام کا بیٹا تھا ۔ اس طالب علم نے کل پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اپل پولیس کے مطابق 28 سالہ ڈی راجو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ موہن ہلز کالونی علاقہ کے ساکن مدھو سدن ریڈی کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص خرابی صحت سے پریشان تھا اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT