Tuesday , May 30 2017
Home / جرائم و حادثات / ذہنی تناؤ کا شکار دو افراد کی خودکشی

ذہنی تناؤ کا شکار دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /14 مارچ ( سیاست نیوز ) بنجارہ ہلز جواہر نگر کے علاقوں میں دو افراد نے ذہنی تناؤ کے علم میں خودکشی کرلی ۔ ایک نے بیوی کی موت سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کیا تو دوسرے واقعہ میں والد کی موت سے دلبرداشتہ شخص نے خودکشی کرلی ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 35 سالہ مہیش جو حکیم پیٹ علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے چوکیدار بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص گذشتہ چار روز سے شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس کی بیوی کی موت ہوگئی تھی اور بیوی کے غم سے مہیش دلبرادشتہ ہوگیا ۔ جواہر نگر پولیس کے مطابق 40 سالہ پروین جو پیشہ سے پینٹر تھا ۔ جواہر نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پروین کے والد کی گذشتہ دنوں موت ہوگئی تھی اور یہ شخص اپنے والد کے غم میں پریشان تھا جس نے 12 مارچ کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT