Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / ذہنی تناؤ کا شکار دو افراد کی خودکشی

ذہنی تناؤ کا شکار دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /28 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) گھریلو مسائل معاشی مجبوری اور ملازمت میں مسائل سے ذہنی تناؤ کا شکار دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعات سائبرآباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میڑپلی اور کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ حدود میں پیش آئے ۔ میڑپلی پولیس کے مطابق 43 سالہ شیخ حسین جو بیرزادی گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس شخص نے 20 اکٹوبر کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جو ذہنی تناؤ کا شکار تھا۔ جس کی کل رات علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 39 سالہ چندرا شیکھر راؤ کے پی ایچ بی علاقہ کا ساکن تھا ۔ ملازمت کے مسائل سے پریشان تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT