Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / ذہنی معذور بیوی کو نذر آتش کرنے والاظالم شوہر گرفتار

ذہنی معذور بیوی کو نذر آتش کرنے والاظالم شوہر گرفتار

حیدرآباد /19 جولائی ( سیاست نیوز ) کشائی گوڑہ کے علاقہ میں بیوی کو زندہ جلادینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا جس نے کل رات اپنی بیوی 34 سالہ نونیتا کو مبینہ مار کر زندہ جلادیا تھا ۔ خاتون کے بھائی کی شکایت پر پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے متوفیہ کے شوہر کو شک کے دائرے میں لیا اور تفتیش کے دوران اس نے اپنے جرم کا اقبال کرلیا ۔ کشائی گوڑہ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ نونیتا بی این ریڈی نگر علاقہ کے ساکن بالراج گوڑ کی بیوی ذہنی طور پر معذور تھی اور اس کا علاج بھی جاری تھا ۔ کل رات اس ظالم شخص نے ذہنی معذور اپنی بیوی کو مار پیٹ کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد اسے زندہ جلادیا ۔ پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا ہے ۔

جھلس جانے والی خاتون کی موت
حیدرآباد /19 جولائی ( سیاست نیوز ) بالانگر کے علاقہ میں پیش آئے حادثہ میں خاتون مشتبہ طور پر فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 50 سالہ سراج بیگم جو بالانگر علاقہ کے ساکن محمود پاشاہ کی بیوی 11 جولائی کو اپنے مکان میں پکوان کے دوران پیش آئے مبینہ حادثہ میں شدید جھلس گئی تھیں جنہیں فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT