Friday , July 28 2017
Home / جرائم و حادثات / ذہنی معذور لڑکی کی عصمت ریزی ایک شخص گرفتار

ذہنی معذور لڑکی کی عصمت ریزی ایک شخص گرفتار

حیدرآباد /12 جولائی ( سیاست نیوز ) ذہنی معذور لڑکی کی عصمت ریزی کرنے والے شخص کو راجندر نگر پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ بالراج جو بنڈلہ گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے ایک 23 سالہ لڑکی جو رویندر نگر علاقہ کی ساکن اس کی عصمت ریزی کی تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکی کی ذہنی کمزوری کا فائدہ اٹھاکر اس نے اس معذور لڑکی کو اپنی ہوس کا شکار بنایا ۔ 7 جولائی کے دن یہ واقعہ پیش آیا تھا ۔ اس واقعہ کا علم ہونے کے بعد اس لڑکی کے والدین نے پولیس میں شکایت کی تھی اور پولیس نے تحقیقات کے بعد اس شخص کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

ہاسپٹل کی 5 ویں منزل سے چھلانگ لگاکر خاتون کی خودکشی
حیدرآباد /12 جولائی ( سیاست نیوز ) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک خاتون نے ہاسٹل کی 5 ویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 38 سالہ خاتون کملادیوی نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ بیگم پیٹ پرکاش نگر علاقہ کے ساکن وجیندر کی بیوی کملا دیوی کو 8 جولائی کے دن بنجارہ ہلز کے علاقہ میں واقع ایک ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا ۔ کل رات اس خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ ہاسپٹل عمارت کی 5 ویں منزل سے کملانے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ اس خاتون کی صحت خراب تھی اور صحت کے متعلق یہ خاتون ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی جو فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT