Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / ذیابیطس ، ایشیا میں مائل بہ عروج

ذیابیطس ، ایشیا میں مائل بہ عروج

نئی دہلی ، 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) ذیابیطس موجودہ رجحانات کو دیکھتے ہوئے 2030ء تک 380 ملین افراد کو متاثر کرنے کا اندیشہ ہے، جس میں بالخصوص ایشیا کیلئے بری خبر ہے کیونکہ نامور امریکی فزیشن اور ریسرچر نے متنبہ کیا ہے کہ دنیا کے 60 فیصد مریضوں کا تعلق سے اسی براعظم سے ہوگا۔ اس کی بنیادی وجہ تو اس کی زیادہ آبادی ہے اور دیگر وجوہات میں لوگوں کی کھانے کی عادتیں اور کمزور ماحولیاتی قوانین ہیں۔ مارک ہائمن نے کہا کہ شوگر اور تیار غذاؤں کے مضر اثرات سے مسائل بڑھیں گے۔ ’الٹرویلنس سنٹر‘ کے ایم ڈی، بانی اور میڈیکل ڈائریکٹر مارک ہائمن نے اس موضوع پر کتاب بھی لکھی ہے، جس میں انھوں نے بتایا ہے کہ وزن کس طرح گھٹائیں ،ذیابیطس سے بچیں بلکہ عارضہ قلب، اور کینسر وغیرہ کو انسولین کی متوازن مقدار سے دور رکھا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT