Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ذیابیطس کے مریضوں کیلئے آج ایک روزہ کیمپ

ذیابیطس کے مریضوں کیلئے آج ایک روزہ کیمپ

جناب زاہدعلی خاں کے ہاتھوں افتتاح، سرکردہ ڈاکٹرس تشخیص و علاج کریں گے
حیدرآباد 24 اپریل (راست) ادارہ سیاست اور  شریفہ پالی کلینک کے زیراہتمام شوگر کے مرض میں ڈیبیٹک فٹ Diabetic Foot (پیر کے زخم) کے علاج کے سلسلہ میں ایک روزہ ڈیبیٹک فُٹ کیمپ کا بروز پیر 25 اپریل کو صبح 10 تا 3بجے دن تک شریفہ پالی کلینک قریب درگاہ حضرت میر مومنؒ کی پہاڑی نزد بس اسٹانڈ مقرر ہے۔ ڈاکٹر جی ایم فاضل احمد ماہر ڈیبیٹک فُٹ و کنوینر کیمپ نے بتایا کہ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کیمپ کا افتتاح کریں گے۔ ایسے مریض جو مرض شوگر میں مبتلا ہو اور انھیں پیر کے زخم آگئے ہیں وہ اس کیمپ سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ معائنہ اور علاج کے خواہشمند مریض قبل ازوقت اپنے نام فون نمبر 8008491064 پر 10 تا 3 بجے دن تک تحریر کرواسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT