Saturday , August 19 2017
Home / تفریح / ’’رئیس‘‘ میں شاہ رخ خان کے تین الگ الگ لک ہوں گے

’’رئیس‘‘ میں شاہ رخ خان کے تین الگ الگ لک ہوں گے

فلم ’’رئیس‘‘ میں اداکار شاہ رخ خان کو نیا لک دینے والی کاسٹیوم ڈیزائنر شیتل شرما کا کہنا ہے کہ سوپر اسٹار اس فلم میں تین الگ الگ لک میں نظر آئیں گے۔ شیتل نے بتایا کہ فلم میں شاہ رخ نے ایک چھوٹے سے قصبہ کے نوجوان سے لے کر بڑا آدمی بننے تک کا سفر طے کیا ہے۔ اس لئے وہ تین لک میں نظر آئیں گے۔ فلم میں ان کی زندگی کے تین الگ الگ پہلو ہے۔ اس لئے ہمیں دھیرے دھیرے آگے بڑھتے ہوئے انہیں دیکھنا پڑا۔ بنیادی طور پر فلم میں ان کے تین لک ہے۔ رئیس 1980ء کے دہے کے گجرات پر مبنی فلم ہے۔ یہ ایک گینگسٹر کی کہانی ہے جسے ایک کڑک پولیس آفیسر تباہ کردیتا ہے۔ شیتل کا ماننا ہے کہ شاہ رخ اپنے لک کے ساتھ تجربے کرنے کو لے کر کافی مطمئن ہیں۔ ڈیزائنر کے مطابق شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے کیونکہ وہ اپنے لک کے ساتھ کافی خوش ہیں۔ ان کے لک کے بارے میں شیتل نے بتایا کہ شروعات میں 1980ء کے دہے کے اسٹائل کو دکھایا جائے گا۔ بڑے کالر والی شرٹس ہوں گی سب کچھ ہلکے رنگ کا ہوگا۔ پھر کہانی بڑھنے کے ساتھ دھیرے دھیرے گہرے رنگ کو شامل کیا جائے گا۔ راہل ڈھولکیہ کی جانب سے ڈائرکٹ کی جانے والی اس فلم میں نواز الدین صدیقی بھی ہیں۔ پاکستانی اداکارہ ماہیرا خان اس فلم کے ذریعہ بالی ووڈ میں قدم رکھ رہی ہیں۔

 

بھنسالی کی پدماوتی ٹی وی سے پہلے امبانی کے جی اونٹ ورک پر ریلیز ہوگی

دیپیکا پڈوکون رنویر سنگھ اور شاہد کپور اسٹار پدماوتی ٹی وی اور انٹرنیٹ میں چھڑ چکی جنگ کو ایک نیا موڑ دے گی۔ ذرائع کے مطابق پدماوتی پہلی فلم ہوگی جو سٹیلائٹ کے شعبہ میں ٹی وی سے پہلے انٹرنیٹ پر آئے گی۔ مکیش امبانی کے جی اونٹ ورک پر اسے ریلیز کرنے کی پلاننگ ہے۔ انٹرنیٹ مارکٹ میں بوم کے بعد کئی کمپنیاں پہلے فلموں کی انٹرنیٹ ریلیز اور اس کے بعد ٹی وی پر ٹیلی کاسٹنگ کی کوشش میں لگی ہیں چونکہ امبانی کا اپنا نٹ ورک ہے اور پدماوتی کی پروڈکشن کمپنی وائیکام 18 اور ٹی وی چینل کلرس کے مالک بھی وہی ہیں۔ اس لئے یہ آسان ہو جائے گا اس کے بعد سے ٹی وی اور انٹرنیٹ بازار میں بڑی تبدیلی آنے کی توقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT