Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / رئیل اسٹیٹ بُری طرح متاثر

رئیل اسٹیٹ بُری طرح متاثر

جائیدادوں کی مانگ اور قیمت میں زبردست کمی کا امکان
نئی دہلی 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کے اچانک اقدام کے نتیجہ میں رئیل اسٹیٹ شعبہ بُری طرح متاثر ہوگا۔ ماہرین نے کہاکہ قیمتوں اور طلب میں نمایاں گراوٹ آئے گی۔ تاہم رئیل اسٹیٹ شعبہ میں شفافیت کی بھی توقع کی جاسکتی ہے۔ رئیل اسٹیٹ کے بارے میں یہ گمان کیا جاتا تھا کہ یہ کالا دھن کے لئے یہ محفوظ شعبہ ہے۔ مختلف کمپنیوں کے ماہرین نے جو اِس شعبہ سے وابستہ ہیں کہاکہ اب قیمتیں واجبی ہوجائیں گی۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ مارکٹ میں جائیداد کی بھی دوبارہ فروخت پر کافی اثر پڑسکتا ہے۔ نقد رقم کی ادائیگی کے معاملہ میں رئیل اسٹیٹ شعبہ کو جو مرکزی اہمیت حاصل تھی وہ ختم ہوجائے گی۔ ملک کے بڑے شہروں میں اِس وقت تقریباً 8 لاکھ اپارٹمنٹس فروخت شدنی ہیں۔ حکومت کے اِس اقدام کی وجہ سے اِن کی قیمتیں مزید کم ہوجائیں گی۔ بتایا جاتا ہے کہ بڑے شہروں میں رہائشی جائیدادوں کی قیمتوں میں 20 تا 25 فیصد کمی آسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT