Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / رئیل اسٹیٹ تاجر پر حملہ کرنے والے شخص کا قتل

رئیل اسٹیٹ تاجر پر حملہ کرنے والے شخص کا قتل

حیدرآباد /12 جنوری ( سیاست نیوز ) رئیل اسٹیٹ تاجر پر حملہ کرنے والے شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ یپٹ بشیرآباد پولیس حدود میں یہ واردات پیش آئی جہاں چکرورتی نامی شخص کا قتل کردیا گیا ۔ یہ شخص دو دن قبل ضمانت پر رہا ہوا تھا جو رئیل اسٹیٹ تاجر ناگیندر ریڈی پر فائرنگ کے الزام میں مقدمہ کا سامنا کر رہا ہے ۔ ضمانت پر رہائی کے دو دن بعد اس شخص کے قتل کو سازش قرار دیا جارہا ہے اور پولیس کے شک کا دائرہ رئیل اسٹیٹ تاجر کی جانب گھوم رہا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 16 نومبر کے دن ناگیندر ریڈی پر اس وقت حملہ ہوا تھا جب وہ ایک تجارتی معاملت کیلئے جارہا تھا ۔ حملہ آوروں نے ایک راؤنڈ ہوا میں فائر کی اور ایک گولی ریڈی کو لگی تھی ۔ اس وقت سائی پربھو نامی ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق اس حملہ میں چار افراد ملوث ہے جن میں ایک کا قتل کردیا گیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT