Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / رئیل اسٹیٹ کی ترقی کیلئے کے سی آر کے اقدامات

رئیل اسٹیٹ کی ترقی کیلئے کے سی آر کے اقدامات

تعمیراتی شعبہ کے فروغ کیلئے انقلابی تبدیلیاں: کے ٹی آر
حیدرآباد 19 جنوری (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ تعمیراتی شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے اقدامات کرے گی کیوں کہ ریاست تلنگانہ میں چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی زیرقیادت حکومت انتہائی شفاف و کرپشن سے پاک ہے۔ علاوہ ازیں رئیل اسٹیٹ شعبہ کی ترقی کے لئے بھی چیف منسٹر متعدد اقدامات کررہے ہیں۔ پرو پیلنگ رئیل اسٹیٹ وتھ ویژنری لیڈرشپ کے موضوع پر منعقدہ رئیل اسٹیٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و محکمہ پنچایت راج مسٹر کے ٹی راما راؤ نے اظہار خیال کیا اور کہاکہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی جدوجہد میں سب کو ایک جگہ متحد کرنے کا اعزاز چندرشیکھر راؤ کو حاصل ہے۔ انھوں نے کہاکہ حیدرآباد میں بنگلور چینائی سے تعلق رکھنے والے تعمیری شعبہ کے ادارے اپنے کاروبار کررہے ہیں لیکن حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے تعمیری شعبہ کے ادارے دیگر مقامات پر کوئی زیادہ تعداد میں اپنے کام انجام نہیں دے رہے ہیں۔ لہذا اس صورتحال میں تبدیلی ناگزیر ہے۔ کے ٹی راما راؤ نے مزید کہاکہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے تعمیری شعبہ کے ادارے ملک گیر سطح پر فروغ پانے و وسعت دینے کے لئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ کے ٹی راما راؤ نے پرزور الفاظ میں کہاکہ تعمیری شعبہ کو ریاست میں درپیش 41 مختلف مسائل کے منجملہ 31 مسائل کی یکسوئی کرنے کا منفرد اعزاز صرف اور صرف ٹی آر ایس زیرقیادت تلنگانہ حکومت کو ہی حاصل ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ تعمیری شعبہ میں بھی ٹی ایس آئی پاس کی طرح کام انجام دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ بلڈنگ پرمیشن لے آؤٹس کی منظوریاں 15 یوم میں اجازت نامے حاصل ہونے کے اقدامات کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT