Friday , June 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / رئیل میڈرڈ نے ریکارڈ 12 ویں بار چمپینس لیگ جیت لی

رئیل میڈرڈ نے ریکارڈ 12 ویں بار چمپینس لیگ جیت لی

کارڈف ۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے دو گول کی بدولت ریال میڈرڈ کی ٹیم نے چیمپیئنز لیگ کے اپنے ٹائٹل کا کامیابی کے ساتھ دفاع کیا ہے۔ریال میڈرڈ نے کارڈف میں کھیلے جانے والے فائنل میں جووینٹس کو ایک کے مقابلے چار گول سے شکست دے کر 12ویں بار اس کپ پر قبضہ کیا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ چار سیزن میں تیسری بار ریئل میڈرڈ نے چیمپیئنز لیگ کو اپنے نام کیا ہے اور رونالڈو نے ریکارڈ تین بار فائنل میں گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔ریال میڈرڈ کے کوچ اور فرانس کے اسٹار کھلاڑی زین الدین زیڈین کے سر اب یکے بعد دیگرے دو فائنلز جیتنے کا سہرا ہے۔ اس سے قبل انھوں نے اپنی نئی ٹیم کو لالیگا میں فتح سے ہمکنار کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔زیڈان نے ریال میڈرڈ کے کوچ کی ذمہ داری گذشتہ سال جنوری میں لی تھی۔رونالڈو کے نام اب چیمپیئنز لیگ کے 140 میچوں میں 105 گول کرنے کا ریکارڈ ہے اور ان میں سے 12 گول تو انھوں نے رواں سال کے 13 میچوں میں کیے ہیں۔میچ کے پہلے نصف میں رونالڈو نے گول کرکے ریال میڈرڈ کو سبقت دلا دی لیکن 27 ویں منٹ میں جووینٹس کے مانڈزوکک نے گول کرکے سکور برابر کر دیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT