Wednesday , June 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / رئیل میڈرڈ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

رئیل میڈرڈ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

اسپین ۔6 جون (سیاست ڈاٹ کام )اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں چیمپئنز لیگ اور لالیگا  خطابات جیتنے کا جشن منایا گیا اور رئیل میڈرڈ کے کھلاڑیوں نے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ہزاروں مداحوں نے مختلف انداز میں اپنے پسندیدہ فٹ بالرز کا استقبال کیا۔ میڈرڈ کے سانتیاگو برنابو اسٹیڈیم میں شاندار تقریب ہوئی۔ رئیل میڈرڈ اسٹارز خصوصی بس پر سوار ہوکراسٹیڈیم پہنچے ۔تقریب میں کھلاڑیوں نے کلب کوچ زین الدین زیڈان کوکندھوں پر اٹھا یا اور آتش بازی کے شاندار مظاہرے کیساتھ کرسٹیانو رونالڈو و دیگر کھلاڑیوں نے بھر پور ڈانس کیا جبکہ مداحوں کیساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT