Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / رئیل میڈرڈ یورپین سوپر کپ چیمپئن

رئیل میڈرڈ یورپین سوپر کپ چیمپئن

فلپ ارینا۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیمپئن اسپینش کلب رئیل میڈرڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش کلب مانچیسٹر یونائٹیڈ کو 2-1 سے شکست دے کر چوتھی مرتبہ یورپین سوپر کپ فٹ بال ٹورنمنٹ کا خطاب جیت لیا۔ اس خطابی جیت کے ساتھ ہی رئیل میڈرڈ کی ٹیم1990 میں اے سی میلان کے بعد پہلی ایسی ٹیم بن گئی ہے جس نے خطاب برقرار رکھا ہے ۔ رئیل میڈرڈ نے مقابلہ میں اترتے ہی اپنے حملے شروع کردیئے اور برازیل کی 25 سالہ مڈفیلڈر کیسمیرو نے 24 ویں منٹ میں ہی بہترین گول کرکے میڈرڈ کو مقابلہ میں 1-0 کی سبقت دلوادی۔ پہلے ہاف میں 1-0 کی کامیابی حاصل کرنے کے بعد میڈرڈ کے کھلاڑیوں نے دوسرے ہاف میں بھی اپنا فارم برقرار رکھا او 52 ویں منٹ میں اسپین کے بین الاقوامی فٹبالر اسکو نے 8 یارڈ سے شاندار کک لگاکر بال کو گول پوسٹ میں ڈالا ۔ اسکو کا اس سال یہ 10 ویں گول ہے۔ مقابلے میں 0-2 سے پیچھے رہنے کے بعد مانچیسٹر یونائیٹیڈ نے واپسی کرتے ہوئے اپنے نئے اسٹائکر رومیلو لوکاکو کے اسکور میں کے 62 ویں منٹ میں کئے گئے گول کی بدولت اسکور 1-2 کردیا۔ مقابلے میں اس کے بعد مزید کوئی گول نہیں ہو سکا اور ریال میڈرڈ نے 2-1 سے جیت حاصل کر کے یورپین سپر فٹ بال ٹورنمنٹ کا خطاب اپنے نام کر لیا۔ کوچ زین الدین زیدان کی سرپرستی میں رئیل میڈرڈ کا یہ پانچواں بین الاقوامی خطاب ہے ۔

TOPPOPULARRECENT