Tuesday , May 30 2017
Home / کھیل کی خبریں / رئیل میڈریڈ کی اسپانیول کے خلاف 2 – 0 سے کامیابی

رئیل میڈریڈ کی اسپانیول کے خلاف 2 – 0 سے کامیابی

میڈریڈ 19 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) رئیل میڈریڈ نے لا لیگا اسپانش فٹبال میں اسپانیول کے خلاف 2 – 0 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے لیگ کے ٹاپ میں اپنی سبقت اور بھی بڑھا لی ہے ۔ اسے دوسری ٹیموں پر تین پوائنٹس کی سبقت مل گئی ہے ۔ ٹیم کیلئے گاریتھ بیل نے زخم سے صحتیاب ہوکر واپسی کرتے ہوئے اچھا مظاہرہ کیا ۔ رئیل میڈریڈ کیلئے الوارو موراٹا نے پہلا گول کرتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلائی تھی جب ہاف ٹائم کیلئے 12 منٹ باقی تھے ۔ دوسرے ہاف میں باریتھ نے میچ کے اختتام سے سات منٹ قبل دور کے کارنر سے اچھا اسٹروک لگاتے ہوئے گول کیا ۔ ایک اور میچ میں سیویلی نے آئیبار کے خلاف کامیابی حاصل کرتے ہوئے پوائنٹس کے اعتبار سے بارسیلونا پر سبقت حاصل کرلی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT