Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / رائسینا ڈائیلاگ کانفرنس: وزیر خارجہ نیپال کا دورہ ہند

رائسینا ڈائیلاگ کانفرنس: وزیر خارجہ نیپال کا دورہ ہند

کھٹمنڈو۔16جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کے وزیر خارجہ پرکاش شرن مہت آج ہندوستان کے تین روزہ دورہ پر پہنچ رہے ہیں جہاں وہ ہندوستان کے فلیگ شب جیو پالیٹکل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں مسٹر مہت ہندوستانی وزراء اور دیگر اعلی سطحی عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ رائسینا ڈائیلاگ کے دوسرے مرحلہ کی بات چیت بھی ان کے پروگرام میں شامل ہے۔ نیپال کی وزارت خارجہ نے یہ اطلاع دی۔ مسٹر مہت ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج کی دعوت پر ہندوستان کا دورہ کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ رائسینا ڈائیلاگ کا پہلا مرحلہ گزشتہ سال مارچ میں ہوا تھا جس کی کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت امور خارجہ آنبرو ریسرچ فائونڈیشن کی شراکت داری سے ااس کے دوسرے مرحلہ کا انعقاد کررہی ہے جس کے تحت نئے چیلنجس اور سائبر سکیوریٹی کے موضوعات زیر بحث آئیں گے۔ 65 ممالک سے تعلق رکھنے والے کم و بیش 250 مندوبین اس کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT