Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / رائس ملرس کے خلاف پی ڈی ایکٹ، کمشنر سیول سپلائیز کا انتباہ

رائس ملرس کے خلاف پی ڈی ایکٹ، کمشنر سیول سپلائیز کا انتباہ

حیدرآباد۔/4جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کمشنر سیول سپلائیز سی وی آنند نے خبردار کیا کہ ان رائس ملرس کے خلاف جو کسٹم ملنگ رائس ( سی ایم آر ) کے بقایا جات ادا کرنے میں ناکام ہوجائیں، انتہائی سخت پی ڈی ایکٹ نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے آج سیول سپلائیز کارپوریشن کے منیجرس اور سی ایم آر ادا نہ کرنے والوں کا اجلاس منعقد کیا جس میں بتایا کہ ورنگل، میدک، نلگنڈہ، محبوب نگر اور عادل باد اضلاع کے 21 رائس ملرس نے2015-16 میں 17کروڑ روپئے مالیتی 6000میٹرک ٹن سی ایم آر اب تک سربراہ نہیں کئے۔ انہوں نے فی الفور سی ایم آر کا بقایا سربراہ کرنے کی ہدایت دی بصورت دیگر ان کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ملرس سے باقی ایک ایک پیسہ وصول کیا جائے گا ۔
اور اس معاملہ میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT