Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / رائلسیما سے پہلی آئی اے ایس منتخب لڑکی کی تہنیتی تقریب

رائلسیما سے پہلی آئی اے ایس منتخب لڑکی کی تہنیتی تقریب

کرنول۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کرنول کی ولور کرانتی نامی ایک طالبہ نے اپنی کڑی محنت اور لگن کے ساتھ سیول سروس امتحان میں قومی سطح پر 65 رینک حاصل کرکے علاقہ رائل سیما سے پہلی آئی اے ایس منتخب ہونے والی لڑکی کا اعزاز حاصل کرلیاہے‘ ولور کرانتی کو تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں دوسرا درجہ حاصل ہے ‘ان کی اس محنت اور قابلیت کے اعتراف میں روٹری کلب کرنول کی جانب سے شہر کی ایک خانگی ہوٹل میں تہنیت پیش کی گئی ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے رکن پارلیمان بھٹہ رینوکا نے شرکت کی‘ اس موقع پر انہوںنے ولور کرانتی کودلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے یہ امید ظاہر کی کہ ولور کرانتی ملک کی ترقی اور غریب عوام میں خدمت میں کافی اہم رول انجام دیں گی۔ مزید انہوںنے بتایا کہ ولور کرانتی کے بہتر ین مظاہرے سے علاقے کی لڑکیوں کو حوصلہ بلند ہوگئے ہیں اور ایک بہترین رہنما ثابت ہوں گی‘ ولور کرانتی نے بتایا کہ وہ اپنی قابلیت سے ملک کی غریب دور کرنے اور ملک ترقی دلانے میں بھر پوری کوشش کریں گی۔ دوسری جانب ولورکرانتی کے والدین نے بتایا کہ تیس سال کا دیرینہ خواب آج حقیقت بن گیا ہے ‘ اس موقع پر روٹری کلب کی جانب سے ولور کرانتی کو تہنیت پیش کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT