Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / رائل ایمبیسی ہائی اسکول میں یوم آزادی تقریب

رائل ایمبیسی ہائی اسکول میں یوم آزادی تقریب

حیدرآباد ، 18 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) رائل ایمبیسی ہائی اسکول میں 15 اگسٹ 2016ء کو یوم جشن آزادی کو پروقار طریقہ پر منایا گیا۔ اس پرمسرت تقریب کے موقع پر اسکول کے کرسپانڈنٹ جناب عارف محی الدین اور پرنسپل محترمہ آمنہ محمد نے پرچم لہرایا جس کے ساتھ ہی سارے اسکول کی فضاء قومی ترانے سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے ایک شاندار مارچ پاسٹ کے ساتھ تقریب کا آغاز کیا جس میں اپنے رب کی حمد و ثنا کے بعد اردو، ہندی، انگریزی اور تلگو میں تقاریر پیش کئے جس میں قومی رہنماؤں اور وطن کے جانبازوں کی ناقابل فراموش قربانیوں پر روشنی ڈالی گئی۔ چند طالبات نے چاند بی بی، رضیہ سلطانہ، بیگم حضرت محل، بی اماں، ارونا آصف علی اور حیات بخش بیگم کے کردار ادا کرتے ہوئے ان کے ناقابل فراموش احسانات کی یاددہانی کروائی۔ آخر میں اسکول کی پرنسپل محترمہ آمنہ نے طالبات و حاضرین سے پرجوش خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ تمام ہندوستانی رہنما جنہوں نے ملک کی آزادی اور خوشحالی کیلئے اپنی جان نثار کردی، ان کی قربانیوں کو یاد رکھنے کیلئے یہ بہت اہم دن ہے۔ آج کا دن ہمیں ان ہی بزرگوں نے آزادی اور جمہوریت کا جو خواب دیکھا تھا وہ شرمندۂ تعبیر ہوا۔ تاہم ہمارے سامنے آزادی، اخوت و مساوات کا عظیم تصور تشنہ عمل ہے۔ محترمہ نے تقریر کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بھارت کو بلندی کی طرف لانا ہے اور بہت دور ترقی کیلئے جانا ہے۔ چونکہ بچے قوم کا مستقبل ہوتے ہیں، اس لئے ان کی دین و دنیاوی اعتبار سے یکساں طور پر تربیت کرنی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT