Wednesday , August 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / رائل چیالنجرس بنگلور فائنل میں داخل ڈی ویلئرس کی شاندار بیٹنگ

رائل چیالنجرس بنگلور فائنل میں داخل ڈی ویلئرس کی شاندار بیٹنگ

بنگلورو ۔ /24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ڈی ویلئرس کی تنہا جدوجہد کے سبب رائل چیالنجرس بنگلور نے آئی پی ایل کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی اور آج کھیلے گئے میچ میں گجرات لائینس کے خلاف چار وکٹ سے کامیابی حاصل کی ۔ گجرات لائینس کی بیٹنگ لائین اپ ناکام رہی لیکن اسمتھ (41 گیندوں میں 73 رنز) نے مسابقتی اسکور کھڑا کرنے میں مدد کی ۔ 159 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلور ابتداء میں لڑکھڑا گئی اور 29/5 کے اسکور پر ڈی ویلئرس بیٹنگ کیلئے آئے جنہوں نے 47 گیندوں میں 79 رنز بناتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلائی ۔ ان کے ساتھ اقبال عبداللہ (25 گیندوں میں 33 ناٹ آوٹ) نے ساتویں وکٹ کی رفاقت میں 91 رنز جوڑے گجرات لائینس کو جمعہ کو دہلی میں ہونے والے دوسرے کوالیفائی میچ میں کامیابی کے ذریعہ فائنل میں رسائی کا موقع ہے ۔

TOPPOPULARRECENT