Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / رائیکل میں بریج کے سنگ بنیاد تقریب کا انعقاد

رائیکل میں بریج کے سنگ بنیاد تقریب کا انعقاد

جگتیال ۔ 7 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رائیکل منڈل بورنا پلی چناپور پر تعمیر کئے جانیو الے بریج کا ریاستی وزیر عمارت و شوارع تمالہ ناگیشور راؤ کے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ ضلع کریم نگر اور عادل آباد کو ملانے والا دو کیلو میٹر فاصلاتی بریج کو 70 کروڑ روپیوں کی منظوری عمل میں آئی اسے رکن پارلیمنٹ شریمتی کے کویتا نے اپنی خصوصی دلچسپی سے اس بریج کی تعمیر کیلئے فنڈس کی منظوری عمل میں لائے تھی ۔ کل دوپہر رائیکل منڈل بورنا پلی پر 70 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے بریج کا سنگ بنیاد تقریب میں ریاستی وزیر سیول سپلائی مسٹر ایٹالہ راجندر رکن پارلیمنٹ نظام آباد شریمتی کے کویتا اور رکن اسمبلی جگتیال ٹی جیون ریڈی اور رکن اسمبلی کورٹلہ ودیا ساگر راو ایم ایل سی ناراداسو لکشمی زیڈ پی چیرمین تولہ اوما سابقہ ریاستی وزیر راجیشم گوڑ ، حلقہ انچاج ڈاکٹر یم سنجے کمار اور سب کلکٹر مسٹر ششانائیک اور دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT