Monday , March 27 2017
Home / سیاسیات / رائے بریلی اور امیتھی میں 13 فروری سے پرینکا گاندھی کی انتخابی مہم

رائے بریلی اور امیتھی میں 13 فروری سے پرینکا گاندھی کی انتخابی مہم

لکھنؤ، 9 فروری (سیاست ڈاٹ کام )کانگریس قائد پرینکا گاندھی 13 فروری سے رائے بریلی اور امیتھی میں 6 دنوں تک انتخابی مہم چلائیں گی۔ پارٹی ذرائع کے بموجب سماج وادی پارٹی کے ساتھ مشترکہ ریالی یا روڈشو کر کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ صدر سماج وادی پارٹی اکھلیش یادو اور نائب صدر کانگریس راہل گاندھی مل کرریالی اور روڈ شو کر رہے ہیں۔پرینکا گاندھی 13 تا 15 فروری رائے بریلی میں قیام کریں گی اور رائے دہندوں سے پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کریں گی  اور 16 فروری کو امیتھی روانہ ہوں گی اور اگلے تین روز اپنے بھائی راہل گاندھی کے پارلیمانی حلقہ میں اتحاد کے امیدواروں کیلئے انتخابی مہم چلائیں گی۔  رائے بریلی میں اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں 24 فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ امیٹھی میں 27 فروری کو پانچویں مرحلے میں پولنگ ہوگی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT