Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / رائے دہندوں کو ترغیب دینے ترنمول کی موسیقی مہم

رائے دہندوں کو ترغیب دینے ترنمول کی موسیقی مہم

کولکتہ ۔13مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ترنمول کانگریس موسیقی کو رائے دہندوں کو ترغیب دینے کیلئے استعمال کررہی ہے تاکہ اس کی مدد سے آئندہ مغربی بنگال انتخابات میں کامیابی حاصل کرسکے جس کیلئے ماہر موسیقاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ ترنمول کانگریس کا بنگالی میں ایک ترانہ تحریر کیا گیا ہے اور اس کی موسیقی انوپم رائے نے ترتیب دی ہے ۔ آئندہ چند دنوں میں ترانہ کا ویڈیو جاری کردیا جائے گا ۔ چاہے یہ انتخابی منشور ہو ‘ گیت ہو یا ویڈیو فلم اس میں موجود مواد کلاسیکی ہونا چاہیئے ۔ ایک ہفتہ طویل انتخابات ریاست میں تازہ انتخابی مہم کے بل بوتے پر ہوں گے ۔ ترنمول کانگریس کے ترجمان رکن پارلیمنٹ ڈیریک اوبرائین نے اخباری نمائندوں سے کہاکہ اسی لئے موسیقی مہم کا آغاز کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT