Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / رائے دہندگان کیلئے جی ایچ ایم سی کا کل یوم خصوصی تشہیر

رائے دہندگان کیلئے جی ایچ ایم سی کا کل یوم خصوصی تشہیر

جدید نام بھی درج کئے جائیں گے ، کمشنر و اسپیشل آفیسر سومیش کمار
حیدرآباد ۔ 30 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز): الیکشن آفیسر و کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن مسٹر سومیش کمار نے بتایا کہ گریٹر حیدرآباد زون کے حدود میں فہرست رائے دہندگان میں درج رائے دہندوں کی تفصیلات سے واقفیت حاصل کرنے کے علاوہ فہرست رائے دہندگان میں جدید ناموں کے اندراج ، تجدید ، اخراج ، تبدیلی پتہ اور تصاویر کی تصحیح کے علاوہ دیگر مسائل سے عوام کو واقف کروانے کی غرض سے یکم نومبر کو ’ یوم خصوصی تشہیر ‘ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع حیدرآباد کے حدود میں واقع جملہ 15 حلقہ جات اسمبلی میں واقع تمام مراکز رائے دہی پر پولنگ بوتھ کی سطح پر عہدیدار موجود رہیں گے جو رجوع ہونے والے رائے دہندوں کی رہنمائی کریں گے ۔ جو صبح 10 بجے دن تا شام 5 بجے تک منعقد کیا جائے گا جس میں فہرست رائے دہندگان میں درج ناموں کی تفصیلات سے واقفیت کے علاوہ فہرست رائے دہندگان میں جدید ناموں کے اندراج کی سہولت حاصل رہے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ فہرست رائے دہندگان میں جدید ناموں کے اندراج کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے 4 نومبر آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یکم نومبر کو منعقدہ خصوصی یوم تشہیر کے موقع پر تمام مراکز رائے دہی پر فہرست رائے دہندگان کی موجودگی کے علاوہ فارم 8A ، 8 ، 7 ، 6 بھی دستیاب رہیں گے ۔ انہوں نے عوام سے بھر پور استفادہ کی اپیل کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT