Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / رائے دہندگان کیلئے یکم نومبر کو خصوصی شعور بیداری مہم

رائے دہندگان کیلئے یکم نومبر کو خصوصی شعور بیداری مہم

فہرست میں ناموں کی شمولیت ، تصحیح کیلئے پولنگ بوتھس کا قیام ، کمشنر جی ایچ ایم سی
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز): کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن و الیکشن آفیسر مسٹر سومیش کمار نے بتایا کہ گریٹر حیدرآباد زون کے حدود میں واقع رائے دہندوں کو ووٹر لسٹ میں اپنے ناموں کی موجودگی یا عدم موجودگی سے متعلق واقفیت حاصل کرنے کے علاوہ ووٹر لسٹ میں جدید ناموں کے اندراج ، اخراج ، پتہ کی تبدیلی ، تصویر کی تصحیح کے علاوہ دیگر مسائل پر نظر ثانی کی غرض سے یکم نومبر کو ’ یوم خصوصی تشہیر ‘ ( یوم بیداری مہم ) کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع حیدرآباد کے 15 حلقہ جات اسمبلیوں میں واقع پولنگ بوتھس کی سطح پر عہدیداروں کو تعین کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ یکم نومبر کو صبح 10 بجے تا شام 5 بجے تک منعقد کی جانے والی خصوصی بیداری مہم کے دوران حیدرآباد ضلع میں ووٹر لسٹ میں عوام کو اپنے اپنے ناموں کی درستگی ، اندراج اور تصحیح کی بروقت یکسوئی کی سہولت مہیا کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہر پولنگ بوتھ پر ووٹر لسٹ کو دستیاب رکھا جائے گا تاکہ وہ جانچ کرسکیں ۔ علاوہ ازیں تمام پولنگ بوتھس پر فارم 6 ، 7 ، 8 ، 8A بھی دستیاب رہیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ یوم خصوصی تشہیر کے انعقاد کا مقصد رائے دہندوں کو اپنے اپنے مراکز رائے دہی پر ربط پیدا کر کے بہ آسانی ووٹر لسٹ کی جانچ کا موقع فراہم کیا جاسکے ۔۔

TOPPOPULARRECENT