Wednesday , September 27 2017
Home / ہندوستان / رائے پور میں بجرنگ دل کا گرجا گھر پر حملہ

رائے پور میں بجرنگ دل کا گرجا گھر پر حملہ

رائے پور ۔ /6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بجرنگ دل کے کارکنوں نے سر پر زعفرانی پٹیاں باندھے ہوئے گرجا گھر پر حملہ کیا اور اتوار کے دن دعائیہ اجتماع میں شریک ہونے والے عیسائیوں کو زدوکوب کیا ۔ 15 تا 20 نوجوانوں کے اس ٹولے نے گرجا گھر میں توڑ پھوڑ مچائی ۔ حملہ آواروں نے خواتین اور بچوں کو بھی نہیں چھوڑا ۔ رائے پور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس نیرج چندریکر نے کہا کہ بجرنگ دل کے کارکنوں نے گرجا گھر کے کرسیوں ،پنکھوں اور دیگر اشیاء کو نکال کر باہر پھینک دیا ۔متاثرین کی شکایت پر 452 ، 295a ، 147a کے تحت پولیس نے کیس درج کیا ۔ آج کا حملہ چھتیس گڑھ میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ہونے والے حملوں میں چوتھا حملہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT