Tuesday , September 19 2017
Home / سیاسیات / رابرٹ وڈرا کا نام جامہ تلاشی استثنیٰ فہرست سے خارج

رابرٹ وڈرا کا نام جامہ تلاشی استثنیٰ فہرست سے خارج

نئی دہلی ۔ /23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے صدر کانگریس سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا کو ایرپورٹس پر جامہ تلاشی نہ لینے کی مراعات سے دستبرداری اختیاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔رابرٹ وڈرانے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حکومت کے اس فیصلہ کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ وہ اس کا طویل عرصہ سے انتظار کررہے تھے ۔ بیورو آف سیول ایویشین سکیورٹی کی جانب سے عنقریب اعلامیہ جاری کیا جائے گا اور اسے تمام ایرپورٹس کو روانہ کیا جائے گا ۔ رابرٹ وڈرا نے ایک بیان میں کہا کہ آخر کار یہ فیصلہ کرلیا گیا اور مجھے خوشی ہے کیونکہ اب تک اس نام نہاد سہولت سے انہوں نے کبھی استفادہ نہیں کیا ۔ وہ اپنا نام وی وی آئی پی فہرست سے حذف کرنے کیلئے تحریری رضامندی دینے بھی تیار ہیں ۔ وزارت داخلہ نے وزارت شہری ہوا بازی کو یہ ہدایت دی تھی کہ 33 زمروں کے افراد بشمول دلائی لامہ اور رابرٹ وڈرا کے نام حذف کرنے کے منصوبے پر عمل کیا جائے ۔ ان تمام افراد کو فی الحال ملک میں ایرپورٹس پر تلاشی سے استثنیٰ حاصل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT