Friday , September 22 2017
Home / تفریح / ’ رابطہ ‘ اٹوٹ اور جذباتی رشتوں کی دلچسپ کہانی

’ رابطہ ‘ اٹوٹ اور جذباتی رشتوں کی دلچسپ کہانی

فلم 9 جون کو ریلیز ، سشانت سنگھ راجپوت اور کرتی سنن کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 22 ۔ مئی : ( ایم اے سلام ) : فلم ’ رابطہ ‘ جذبات اور رشتوں کے ان چھوئے پہلوؤں کو اجاگر کرنے والی اٹوٹ رشتہ کی کہانی پر بنائی گئی فلم ہے ۔ اس تفریحی میوزیکل فلم میں دو مرکزی کردار اپنی اداکاری سے رشتوں کا احساس دلاتے ہیں ۔ یہ بات اس فلم کے پرموشن کے موقع پر شہر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران لیڈ ایکٹرس سشانت سنگھ راجپوت اور کرتی سنن نے بتائی ۔ میڈاک فلمس کے بیانر تلے بنائی گئی یہ ڈائرکٹر دنیش ویحن کی بھاری پہلی فلم ہے جسے ہومی اڈجانیہ اور بھوشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے 9 جون کو ریلیز کی ۔ اس رومانٹک ڈرامہ فلم میں جہاں سشانت سنگھ راجپوت اور کرتی سنن نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں وہیں دیپیکا پڈوکون ٹائیٹل گیت میں پرفارم کرتی نظر آئیں گی ۔ فلم میں راجکمار راؤ کا مہمان رول ہے جم سارب اور ورون شرما کے بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے ۔ ٹی سیریز کی جانب سے ڈسٹری بیوٹ کی جانے والی اس فلم ’ رابطہ ‘ کی موسیقی پریتم نے دی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT