Monday , September 25 2017
Home / دنیا / رابندرناتھ ٹیگور ہندوستان کے حقیقی نمائندہ تھے: حامد انصاری

رابندرناتھ ٹیگور ہندوستان کے حقیقی نمائندہ تھے: حامد انصاری

بالا گون فریدی (ہنگری) ۔ 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر جمہوری ہند حامد انصاری نے نوبل انعام یافتہ رابندر ناتھ ٹیگور کو ہندوستان کا حقیقی نمائندہ قرار دیا کیوں کہ رابندر ناتھ ٹیگور کی شخصیت کی وجہ سے ہی بیسویں صدی کے دوران نہ صرف قول بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی لوگوں کو ہندوستان کے بارے میں صحیح صحیح معلومات حاصل ہوئیں۔ جھیلوں کے اس شہر میں جہاں خوبصورت مناظر کی کوئی کمی نہیں ہے، ٹیگور کے ایک نصف مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے مسٹر انصاری نے یہ بات کہی۔ اور یہ بھی کہا کہ 1926 ء کے زمانے میں ٹیگور نے یہاں کچھ روزگزارے تھے کیوں کہ اس زمانے میں ٹیگور عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور یہاں کے خوبصورت اور آلودگی سے پاک ماحول میں کچھ ایام گزارنے کے لئے توقف کیا تھا۔ مسٹر حامد انصاری نے ایک تقریب میں شرکت کے دوران اپنے خطاب میں یہ بات کہی جس میں شہر کے میئر بھی میئر اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی تھی۔ رابندر ناتھ ٹیگور کے نام سے شہر کی ایک سڑک کو موسوم کیا گیا ہے اور وہاں ان کا نصف مجسمہ بھی نصب کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT