Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / رات دیر گئے ٹھیلہ بنڈی کاروبار ، دو دن کی سزا

رات دیر گئے ٹھیلہ بنڈی کاروبار ، دو دن کی سزا

حیدرآباد ۔ /8 نومبر (سیاست نیوز)  سکندرآباد میٹرو پولیٹین مجسٹریٹ نے رات کے مقررہ اوقات کے بعد ٹھیلہ بنڈی کے کاروبار کرنے والوں کو دو دن کی سزاء سنائی ۔ بی پرکاش جو ہوٹل زی پوائنٹ سکندرآباد کے روبرو بریڈ آملیٹ کا کاروبار چلاتا ہے کے خلاف 42 مقدمات درج کئے گئے تھے جن میں 31 مقدمات میں سزاء ہوئی تھی اور 11 مقدمات زیرالتواء ہے ۔ اسی طرح سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے گیٹ کے قریب فرڈ رائیس ٹی مدھو جس کے خلاف 5 مقدمات درج کئے گئے تھے 4 میں سزاء سنائی گئی تھی اور ایک مقدمہ زیرالتواء ہے ۔ نارتھ زون پولیس نے مذکورہ ٹھیلہ بنڈی والوں کے خلاف ای پیٹی کیس میں  چارج شیٹ  داخل کی تھی جس کے نتیجہ میں عدالت نے انہیں دو دن کی سزاء سنائی ۔

TOPPOPULARRECENT