Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / راجدھانی ایکسپریس میں ڈکیتی 7 جوان معطل

راجدھانی ایکسپریس میں ڈکیتی 7 جوان معطل

پٹنہ۔9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پٹنہ جارہی راجدھانی ایکسپریس میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا جہاں داناپور ڈیویژن میں گہمر کے قریب ڈاکوؤں نے بعض مسافرین کا سامان لوٹ لیا اور راہ فرار اختیار کی۔ اس واقعہ کے بعد ریل حکام نے 7 آر پی ایف ارکان عملہ کو معطل کردیا۔ اس ٹرین میں سات رکنی آر پی ایف اسکارٹ پارٹی موجود تھی۔ ڈاکوؤں نے ٹرین کے چار کوچیس میں بعض مسافرین کا سامان لوٹ لیا اور گہمر میں جہاں ڈل سگنل کی وجہ سے ٹرین رکی، یہ اُتر گئے۔ مسافرین نے تقریباً 4 لاکھ روپئے مالیتی سامان لوٹ لینے کی شکایت کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT