Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / راجستھانی یونیورسٹی سے 9 کشمیری طلباء معطل

راجستھانی یونیورسٹی سے 9 کشمیری طلباء معطل

کرکٹ میاچ پر تصادم کے بعد یونیورسٹی کی کارروائی
جئے پور ۔ 6 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : راجستھان کے ضلع چتور گڑھ میں واقع ایک خانگی یونیورسٹی کے میس ( طعام خانہ ) میں تصادم کے بعد جموں و کشمیر سے وابستہ 9 طلباء اور ایک ہاسٹل وارڈن کو گرفتار کرلیا گیا ۔ جب کہ یہ تصادم ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ہندوستانی شکست پر ہوگیا تھا ۔ میوار یونیورسٹی نے آج بتایا کہ 9 طلباء کو جنہیں پیر کے دن ضمانت پر رہا کیا گیا معطل کردیا گیا ۔ جنہوں نے یونیورسٹی کے احاطہ میں 31 مارچ کو ہنگامہ آرائی کی تھی ۔ یونیورسٹی کے میڈیا آفیسر ہریش گرنانی نے بتایا کہ 25 اپریل سے اب تک 16 طلباء کو معطل کیا گیا ۔ جنہوں نے ہاسٹل میں گڑبڑ اور ہنگامہ آرائی کی تھی اور آپسی جھگڑے میں ایک طالب علم زخمی ہوگیا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں 9 طلباء کو گرفتار کیا ہے اور پیر کے دن ضمانت پر رہائی کے بعد یونیورسٹی نے قصور وار طلباء کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہے ۔ گذشتہ ماہ بھی یونیورسٹی کیمپس میں بعض کشمیری طلباء کی جانب سے بیف کے استعمال کی اطلاع پر تنازعہ پیدا ہوگیا تھا ۔ جس کے بعد 4 کشمیری طلباء کو گرفتار کرلیا گیا پولیس نے بعد تحقیقات ان اطلاع کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مذکورہ طلباء کو رہا کردیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT