Thursday , July 27 2017
Home / سیاسیات / راجستھان اسمبلی میں جئے شری رام کے نعروں کی گونج

راجستھان اسمبلی میں جئے شری رام کے نعروں کی گونج

جئے پور 16 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان اسمبلی میں آج جئے شری رام کے نعروں کی گونج رہی جہاں بی جے پی ارکان نے اترپردیش انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کا جشن منایا ۔ وقفہ سوالات کے دوران اسپیکر کیلاش میگھوال نے ریاستی وزیر بہبودی خواتین و اطفال کو خواتین کیلئے مثالی کام پر صدر جمہوریہ کا ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی ۔ اس کے فوری بعد پارلیمانی امور کے وزیر راجیندر راتھوڑ نے ایوان کی توجہ اس جانب مبذول کی اور اپوزیشن ارکان سے کہا کہ وہ ان کی پارٹی کو اسمبلی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیں ۔ ان کا حوالہ اترپردیش کی سمت تھا ۔ اس پر بی جے پی اور اپوزیشن ارکان کے مابین تکرار شرع ہوئی ۔ شور شرابہ کے دوران بی جے پی کے کچھ ارکان نے ایوان میں جئے شری رام کے نعرے لگائے ۔ یہ نعرہ بازی چند منٹ تک جاری رہی جس کے بعد اسپیکر نے ایوان کے کام کاج کا آغاز کیا ۔ بی جے پی کو اترپردیش کی 403 رکنی اسمبلی میں زبردست کامیابی ملی تھی اور 320 کے آس پاس حلقوں سے بی جے پی کے امیدواروں نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT