Saturday , August 19 2017
Home / سیاسیات / راجستھان انتخابات ، کانگریس حقائق سے آگاہ: امیت شاہ

راجستھان انتخابات ، کانگریس حقائق سے آگاہ: امیت شاہ

نئی دہلی ۔ /20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی امیت شاہ نے پارٹی کارکنوں ، عہدیداروں اور چیف منسٹر وسندرا راجے کو مجالس مقامی میں پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی نے کانگریس کو حقائق کا آئینہ دکھادیا ہے ۔ یہ صرف ریاست میں بی جے پی کی ترقیاتی پالیسیوں اور اچھی حکمرانی کی کامیابی میں ملک کی سیاست میں کانگریس پارٹی حاشیے پر آچکی ہے ۔ اسے سنجیدگی سے خود احتسابی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر بہار نتیش کمار کے اس دعویٰ پر اعتراض کیا کہ وہ اچھی حکمرانی آر جے ڈی اور کانگریس کے ساتھ اتحاد کرکے فراہم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ ریکارڈ کے مدنظر آر جے ڈی اور کانگریس دونوں کرپشن اور ناقص کارکردگی کی علامت ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT