Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / راجستھان :تاریخی قلعہ کے احاطہ سے دھماکو اشیاء منتقل

راجستھان :تاریخی قلعہ کے احاطہ سے دھماکو اشیاء منتقل

جئے پور۔/10نومبر، (سیاست ڈا ٹ کام ) نیشنل سیکوریٹی گارڈ کی ٹیم نے آج راجستھان کے ضلع سوائے مدھپور میں واقع قلعہ رتھمبور میں کئی عشروں سے رکھی ہوئی دھماکو اشیاء کو آج محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لیفٹننٹ کرنل کے رتبہ کے ایک عہدیدار کی زیر قیادت 6رکنی ٹیم نے قلعہ کے احاطہ سے دھماکو اشیاء ( بارود ) کو سوائے مدھپور پولیس فائرنگ رینج منتقل کردیا ہے جہاں پر ایک گڑھے میں ڈال کر آگ لگادی گئی۔صدر نشین راجستھان ہیرٹیج کنزرویشن اتھاریٹی نے دھماکو اشیاء کو ٹھکانے لگانے کی کارروائی 31اکٹوبر تا4نومبر انجام دی گئی۔

TOPPOPULARRECENT