Monday , October 23 2017
Home / Top Stories / راجستھان : تین کمسن دلت لڑکوں کو برہنہ کرکے زد و کوب کا واقعہ

راجستھان : تین کمسن دلت لڑکوں کو برہنہ کرکے زد و کوب کا واقعہ

جئے پور 5 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان کے چتور گڑھ ضلع میں تین کمسن دلت لڑکوں کو برہنہ کرتے ہوئے ایک ہجوم نے مارپیٹ کی اور انہیں برہنہ پریڈ کروایا گیا ۔ کہا گیا ہے کہ ایک موٹر سائیکل کے سرقہ کا ان پر الزام عائد کرتے ہوئے یہ کارروائی کی گئی ہے ۔ پولیس نے کہا کہ کمسن لڑکوں کے خلاف چوری کا مقدمہ تھا ۔ ان کو مار پیٹ کے الزام میں چھ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ اس واقعہ کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی دستیاب ہوئی ہے جس کے بعد کانگریس نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی حکومت کا دلتوں کے ساتھ رویہ قابل مذمت ہے ۔ ان لڑوں کا تعلق کنجر قبیلہ سے ہے جنہیں اکثر سماج سے باہر رکھا جاتا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ لڑکے سرقہ کردہ موٹر سائیکل پر کہیں جا رہے تھے کہ کچھ نوجوانوں نے انہیں پہچان لیا اور انہیں روک کر انہیں برہنہ کیا گیا ‘ ان کو زد و کوب کیا گیا اور انہیں برہنہ پریڈ کروایا گیا ۔ پولیس نے ادعا کیا کہ یہ واقعہ ذات پات سے متعلق نہیں ہے اور جن چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں تین کا تعلق درج فہرست قبائل سے ہے ۔ ایس پی چتور گڑھ پراسن کمار کھمسیرا نے کہا کہ مقامی افراد نے انہیں روک کر مارپیٹ کی ۔ انہیں برہنہ کیا ۔ پولیس نے انہیں بچایا اور مقامی پولیس اسٹیشن کو منتقل کیا ۔

TOPPOPULARRECENT