Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / راجستھان سکریٹریٹ میں پان اور گٹکھا تھوکنے پر جرمانہ

راجستھان سکریٹریٹ میں پان اور گٹکھا تھوکنے پر جرمانہ

جئے پور۔ 24 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ریاستی سکریٹریٹ میں گٹکھا اورپان چباکر تھوکتے ہوئے گندگی پھیلانے پر سخت نوٹ لیتے ہوئے چیف منسٹر راجستھان وسندھرا راجے نے آج قصورواروں کے خلاف جرمانہ عائد کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ چیف منسٹر آج سکریٹریٹ کے احاطہ کا اچانک معائنہ کیا اور جگہ جگہ پان اور گٹکھے کے دھبے دیکھ کر ناراضگی ظاہر کی۔ انہوں نے گندگی پھیلانے والوں کے خلاف جرمانہ عائد کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔

TOPPOPULARRECENT