Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / راجستھان میں اقلیتوں کی اسکیمات پر عمل آوری کا تیقن

راجستھان میں اقلیتوں کی اسکیمات پر عمل آوری کا تیقن

جئے پور ۔ /9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان میں اقلیتوں تک رسائی کیلئے بی جے پی جنرل سکریٹری فاروق خان نے آج بتایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی متعدد اسکیمات پر ریاست بھر میں مرحلہ وار عمل درآمد کیا جائے گا ۔ بی جے پی میناریٹی مورچہ لیڈر نے کہا کہ مودی حکومت نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد اسکیمات شروع کی ہیں اور راجستھان میں مرحلہ وار اسکیمات پر عمل آوری کی ضرورت ہے ۔ مسٹر فاروق خان کے ایک روزہ دورہ کیلئے یہاں آمد پر بی جے پی کارکنوں نے پرتپاک خیرمقدم کیا ۔

TOPPOPULARRECENT