Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / راجستھان میں بارش سے مربوط واقعات میں 7ہلاک

راجستھان میں بارش سے مربوط واقعات میں 7ہلاک

نئی دہلی ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سات افراد بشمول چھ بچے بارش سے مربوط واقعات میں راجستھان میں ہلاک ہوگئے جبکہ سیلاب کی صورتحال میں آسام میں آج نمایاں بہتری پیدا ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے اوڈیشہ اور مغربی بنگال میں موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ دہلی میں بارش کے منتشر واقعات پیش آسکتے ہیں۔ فضا میں رطوبت زیادہ ہوگی اور عوام کو اس کی وجہ سے پریشانی ہوگی۔ کل بھی مطلع ابرآلود رہے گا۔ بہار میں ہلکی سے اوسط بارش سے عوام کو شدت کی گرمی سے راحت حاصل ہوئی۔ ہریانہ میں گرم اور مرطوب صورتحال برقرار رہی۔ پنجاب اور ہریانہ میں کئی مقامات پر بارش کے باوجود صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ چندی گڑھ میں اعظم ترین درجہ حرارت 34.9 درجہ سلسیس تھا جو معمول سے زیادہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT