Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / راجستھان میں جھڑپیں۔ ایک ہلاک ، 25 زخمی

راجستھان میں جھڑپیں۔ ایک ہلاک ، 25 زخمی

جئے پور 13 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان کے ناگور ضلع کے سنوراد گاؤں میں راجپوت برادری اور پولیس کے مابین جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ راجپوت برادری کے ارکان کا مطالبہ تھا کہ گینگسٹر انپال سنگھ کی موت کی سی بی آئی تحقیقات کروائی جائیں۔ ان جھڑپوں کے بعد ضلع میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ۔ اڈیشنل ڈی جی (لا اینڈ آرڈر) این آر کے ریڈی نے آج کہا کہ کرفیو کل رات دیر گئے نافذ کیا گیا جہاں راجپوت برادری کے ارکان کی ریلی کے دوران کشیدگی پیدا ہوگئی تھی ۔ ریڈی نے کہا کہ فائرنگ میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے لیکن ان کا ادعا ہے کہ پولیس نے فائرنگ نہیں کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جھڑپوں میں 25 افراد زخمی ہوئے جن میں ناگور کے ایس پی پیرس انیل دیشمکھ ‘ آئی پ ایس عہدیدار مونیکا سین اور 16 پولیس ملازمین شامل ہیں۔ پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ چار زخمیوں کو شدید زخمی حالت میں جئے پور کے دواخانہ سے رجوع کیا گیا ہے ۔ اس ہجوم نے پولیس والوں سے اے کے 47 رائفل اور سرویس ریوالور بھی چھین لیا ہے ۔ یہاں پولیس کی بھاری کمک روانہ کردی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT