Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / راجستھان میں سوائن فلو سے نوجوان کی موت

راجستھان میں سوائن فلو سے نوجوان کی موت

کوٹہ ۔ 7 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک 28 سالہ نوجوان کی سوائن فلو سے موت کے بعد علاقہ کوٹہ میں اس وبائی مرض کے مہلوکین کی تعداد 3 تک پہنچ گئی ہے ۔ متاثرہ نوجوان 28 سالہ پردیپ ناگر جو کہ باران میں انتاٹاون کا ساکن اور کوٹہ میں ودیوت وتران نگم میں ملازم تھا سوائن فلو سے کل فوت ہوگیا ۔ چیف میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر ڈاکٹر برجیش گوئیل نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ میڈیکل ٹیموں کو انتا گاؤں کے لیے روانہ کردیا گیا ہے تاکہ احتیاطی تدابیر کے طور پر ادویات کی تقسیم کی جائے ۔ دریں اثناء چیف میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر ضلع کوٹہ مسٹر آر این یادو نے بتایا کہ ضلع میں 7 مریضوں میں سوائن فلو کی مثبت علامتیں پائی گئیں ۔ جن کا علاج کامیابی سے کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT