Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / راجستھان میں طالبہ کی عصمت ریزی پولیس میں شکایت کے بعد ملزم لکچرر فرار

راجستھان میں طالبہ کی عصمت ریزی پولیس میں شکایت کے بعد ملزم لکچرر فرار

بوندی ( راجستھان ) ۔ 7 ۔ جنوری : (سیاست ڈاٹ کام ) : لکشمی پورہ گاوں میں ایک اسکول ٹیچر نے ایک 17 سالہ لڑکی کی گذشتہ 5 ماہ کے دوران متعدد مرتبہ عصمت ریزی کردی ۔ تالیرا پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر جتندرا سنگھ نے بتایا کہ لکچرر رمیش کمار نے 5 ماہ قبل گیارہویں جماعت کی طالبہ کو یہ دھمکی دی تھی کہ اس کی تصاویر انٹرنیٹ پر پیش کردے گا ۔ اور بلیک میل کرتے ہوئے قریبی جنگل میں اس لڑکی کی پانچ چھ مرتبہ عصمت ریزی کردی ۔ ایک سکنڈری اسکول میں ہندی لکچرر رمیش کمار کا 2 ماہ قبل رام گنگا بالاجی گاوں میں واقع دوسرے اسکول میں پرنسپال کے عہدہ پر تبادلہ کردیا گیا ہے  اس کے باوجود وہ اس طالبہ کے ساتھ مسلسل ربط ضبط میں تھا ۔ اس طالبہ نے اپنے والدین کے ساتھ کل پولیس اسٹیشن پہنچ کر لکچرر کے خلاف شکایت درج کروائی ہے ۔ جس نے راہ فرار اختیار کرلی ہے ۔ پولیس نے لڑکی طبی معائنہ کیلئے ہاسپٹل روانہ کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT